Dua on Apr 24, 2022

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم
إنا  نسألك باسمك الغفور العفو الرؤوف الرحيم 
ان نكون من قافلة الصائمين المغفور لهم والمرحومين والمعتوقين من النار 

يا الله لا تحرمنا عطفك ولاتردنا في أفضل الليالي وأكرم الشهور .. 

اللهم 
اشف كل مريض لا يعلم بألمه سواك يا الله .

اللهم 
احفظ بلادنا من كل شر  واحفظها من الاعداء . 

اللهم
 اغـفـِر لنا وارحمـنا واعف عنا  وأعـتـق رقابنا ورقاب والدينا وذريتنا من النـار . 

اللهم 
نسألك الاجتهاد في الطاعات والمسارعة في الخيرات والإكثار من الصدقات فيما تبقى من رمضان 

 اللهم
 لا تبتلينا فيمن نحب يا الله 
ولا يمس قلبهم حزن ولا وجع ولا ضيق فيصيبنا الضعف 

اللهم 
 ارزقنا الهمة فيما تبقى من رمضان واصرف عنا اليأس والحزن والضيق .

آميــــــــــــــن  يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

Urdu

اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے ، آپ کے اسماء (حسنی) غفور (بہت زیادہ بخشنے والا) ، عفو (بہت زیادہ معاف کرنے والا) ، رؤوف (نہایت شفیق) ، رحیم (مہربان) ، کے ذریعہ سے درخواست کرتے ہیں کہ
ہم (آپ کے پاس) روزے رکھنے والے ، بخشش شدہ ، مہربانی یافتہ اور جہنم کی آگ سے آزاد کردہ ، قافلہ میں شامل ہوں ، 
اے اللّٰہ!
ہمیں اپنی شفقت سے محروم نہ فرمائیے اور سب سے افضل راتوں اور عزت والے مہینوں میں ہمیں راندہ درگاہ نہ فرمائیے ۔۔ 
اے اللّٰہ!
اے اللّٰہ! ہر اس بیمار کو شفا دے دیجیے کہ جس کے درد کو آپ کے سوا کوئی نہیں جانتا ، 
اے اللّٰہ!
ہمارے ممالک کی ہر شر سے حفاظت کیجئے اور دشمن سے (بھی) ان کی حفاظت فرما لیجئے ، 
اے اللّٰہ!
ہمیں بخش دیجیے ، ہم پر رحم فرمائیے ، ہمیں معاف کر دیجیے ، 
ہماری گردنوں کو ، ہمارے والدین اور ہماری اولاد کی گردنوں کو جہنم کی آگ سے آزاد کر دیجیے ۔۔ 
اے اللّٰہ!
رمضان المبارک کے بقیہ حصے میں ، ہم آپ سے نیکیوں میں بھرپور کوشش ، بھلائیوں کے کاموں میں پیش قدمی اور بکثرت صدقات کرنے (کی توفیق) کا سوال کرتے ہیں ، 
اے اللّٰہ!
اے اللّٰہ! ہمیں ان لوگوں کے بارے میں آزمائش میں مبتلا نہ کیجئے جن سے ہم محبت کرتے ہیں اور نہ ان کے دل کو کوئی غم ، کوئی تکلیف اور نہ ہی کوئی تنگی پہنچے کہ (جس کے نتیجے میں) ہمیں کمزوری کا سامنا ہو ، 
اے اللّٰہ!
ہمیں بقیہ رمضان المبارک میں (اعمال خیر کی ادائیگی میں) ہمت دے دیجیے اور ہم سے مایوسی ، غم اور تنگی کو پھیر دیجیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔