Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اَللّٰهُمَّ
یَا مُقَدِّرَ الْأَقْدَارِ وَ یَا نَافِذَ الْقَضَاءِ وَ قَابِلَ الْرَّجَاءِ وَ مُجِیْبَ الْدُّعَاءِ
أَبْدِلْ مَا کُتِبَ مِنٔ أَیَّامِ مِحَنٍ وَّبَلَاءٍ بِأَیَّامِ مِنَنٍ وَّ عَطَاءٍ
وَاجْعَلْ خَاتِمَةَ مَا بَقِیَ مِنْ أَعْمَارِنَا خيراً وَّھَنَاءً
وَقَدِّرْ لَنَا مِنَ الْأَرْزَاقِ أَوْسَعَھَا وَمِنَ الْعَافِیَةِ أَکْمَلَھَا وَمِنَ الْذُّرِّیَّةِ أَصْلَحَھَا
وَ أَدْخِلْنَا وَ وَالِدَیْنَا وَمَنْ لَهٗ حُقُوْقٌ عَلَیْنَا وَمَنْ نُّحِبُّ جَنَّةَ الْفِرْدَوْسِ الْأَعْلیٰ۔
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
اے تقدیریں طے کرنے والے!
اے فیصلہ نافذ کرنے والے ، امید قبول کرنے والے اور دعا کو پورا کرنے والے!
ہمارے لیے لکھے گئے مشقتوں اور آزمائش کے دنوں کو احسانات اور نوازش کے دنوں کے ساتھ بدل دیجیے،
ہماری بقیہ عمروں (زندگیوں) کا اختتام بھلا اور خوشگوار کر دیجیے،
ہمارے لیے وسیع ترین وسائل رزق کا ، کامل ترین عافیت کا اور صالح ترین اولاد کا فیصلہ کر دیجیے،
ہمیں، ہمارے والدین کو، ان کو جن کے ہم پر حقوق ہیں اور انہیں جن سے ہم محبت رکھتے ہیں، جنت کے بلند ترین مقام میں داخل کردیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size