Dua on Aug 23, 2023

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

عاشر أخا الدين كي تحظى بصحبته 
فالطبع مكتسب من كل مصحوب
اللهم
اجعلنا من خير الأصحاب لأصحابهم
وارزقنا الصحبة الصالحة في الدنيا والآخرة 
الذين لا خوف عليهم ولاهم يحزنون
اللهم
انا نحبهم فيك فأظلنا تحت ظل عرشك 
يوم لاظل إلا ظلك ولا باقي إلا وجهك
يارب أحسن خواتيمنا 
و أجرنا من خزي الدنيا وعذاب الآخرة. 

            آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

Urdu

آپ اپنے دینی (نظریہ کے ناطے سے بننے والے) بھائی کے ساتھ اپنی زندگی بسر کیجئے تاکہ آپ اس کی صحبت (ہم نشینی) سے حصہ پائیں کیونکہ انسانی طبیعت ہر صحبت نشین سے اکتساب (اثر قبول) کرتی ہے۔ 
اے اللّٰہ !
ہمیں اپنے ساتھیوں کے لیے بہترین ساتھی بنا دیجیے ، 
ہمیں دنیا اور آخرت میں وہ صحبت صالح عطا کر دیجیے ، 
 جن پر نہ (مستقبل کا) خوف ہو اور نہ وہ (ماضی کی وجہ سے) غمگین ہوں  ، 
اے اللّٰہ!
بیشک ہم ان (احباب) سے آپ کی رضا میں محبت کرتے ہیں 
پس آپ ہمیں اپنے عرش کے سائے میں جگہ دیجیے جس دن آپ کے عرش کے علاوہ کوئی سایہ نہیں ہو گا اور نہ ہی آپ کی ذات کے علاوہ کوئی باقی ہوگا ، 
اے ہمارے پروردگار !
ہماری زندگیوں کے خاتمے اچھے کر دیجیے اور ہمیں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے بچا لیجئے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔