Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم
إن كنت لاترحم إلا الطائعين فمن للعاصين،
وإن كنت لاتقبل إلا العاملين فمن للمقصرين،
اللهم
ربح الصائمون، وفاز القائمون، ونجا المخلصون،
ونحن عبيدك المذنبون فارحمنا برحمتك
وجد علينا بفضلك ومنتك
واغفر لنا أجمعين برحمتك يا أرحم الراحمين
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
اگر آپ صرف اپنے فرمانبردار بندوں پر ہی رحم فرمائیں گے تو پھر آپ کے گناہگار بندوں پر کون (رحم کرے گا) ؟
اور اگر آپ صرف (نیک) کام کرنے والے بندوں ہی کو قبول کریں گے تو پھر کوتاہی کرنے والے بندوں کو کون (قبول کرے گا) ؟
اے اللّٰہ!
روزے دار ت نفع پا گئے، (راتوں کو) نماز میں کھڑے ہونے والے تو کامیاب ہو گئے اور مخلص لوگ تو نجات پاگئے اور ہم بھی تو آپ کے ہی گناہگار بندے ہیں، لہذا
اے ارحم الراحمین !
اپنی رحمت کے سبب ہم پر رحم کردیجیۓ،
ہم پر اپنے فضل اور اپنے احسان کی تجدید فرمائیے (بار بار اپنی نعمتیں عطا کیجیے)،
اور ہم سب کے گناہوں کو بخش دیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size