Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهمّ
اجعل بيوتنا بيوت ،
خير وبركة وستر وصحة
اللهمَّ
اجعل بيوتنا بيوت ،
هداية وتقوى وسعادة وفرحة
اللهم
اجعل بيوتنا بيوت ،
رحمة ومغفرة ونجاح وفلاح
اللهمّ
اجعل بيوتنا بيوت ،
راحة وطمأنينة وتسبيح واستغفار
اللهمّ
أصلح ذرياتنا وأهلنا وأحبابنا
وبارك لنا فيهم واختِمْ لنا ولهم
بِخاتِمَةِ الهُدى والإيمان.
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
ہمارے گھروں کو خیر وبرکت ، (عیوب پر) پردہ پوشی اور صحت کے گھرانے بنا دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمارے گھروں کو ہدایت ، تقوی ، سعادتمندی اور خوشی کے گھرانے بنا دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمارے گھروں کو نزول رحمت ، گناہوں کی بخشش ، پریشانیوں سے نجات اور کامیابی کے گھرانے بنا دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمارے گھروں کو راحت ، اطمینان ، آپ کی پاکیزگی بیان کرنے والے اور گناہوں کی بخشش چاہنے والے بنا دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہماری اولادوں ، اہل خانہ اور ہمارے احباب کے اعمال کی اصلاح فرما دیجیے ،
ان میں برکت دے دیجیے ،
ہمارے لیے اور ان کے لیے خاتمہ ہدایت اور ایمان کے ساتھ فرما دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ زندہ رکھے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size