Dua on Jan 23, 2021

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

(‏" وَاعلَموا أَنَّ اللَّهَ يَحولُ بَينَ المَرءِ وَقَلبِهِ ")

نَحنُ لَا نَملكُ مَشَاعِرنَا و قُلوبُنا ، القُلوبُ بيَد اللهِ وحدَه ..
اسألُ اللهَ أن يُطَمئنَ قُلوبَكُم وَ يُثبّتَها وَ يُسعدَهَا و يَرزقكُم مَحبّة كُلّ خَير ")
- اللهُـمّ ثَبّت قُلوبَنا عَلىٰ دِينكَ

Urdu

( " اور جان لو کہ یقیناً اللہ تعالیٰ آدمی اور اس کے دل کے مابین حائل رہتا ہے " ( القرآن -  8 : 24 ) یعنی اللہ تعالیٰ ، انسان کے دل سے اس کی اپنی ذات سے بھی زیادہ قریب ہے ) 

ہم اپنے احساسات اور دلوں کے مالک نہیں ہیں ، ہمارے دل ، صرف اللّٰہ تعالیٰ کے قبضہ قدرت میں ہیں ۔۔ 

اللّٰہ تعالیٰ سے میں سوال کرتا ہوں کہ :
 وہ آپ کے دلوں کو اطمینان و سکون سے مالا مال کرے ، 
انہیں استقامت دے ، انہیں سعادت مند بنائے ،
اور آپ کو ہر بھلائی سے محبت عطا فرما دے ۔ 

اے اللہ ! ہمارے دلوں کو اپنے دین پر ثابت قدمی عطا کر دیجیے ۔