Dua on Oct 22, 2025

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

 أَصْبَحْنَا وَ أَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ 
 رَبَّنَا اِسْتَیْقَظْنَا مِنْ نَّوْمِنَا وَ کُلُّنَا أَمَلٌ 
 فَیَا رَبِّ أَلْھِمْنَا الْصَّبْرَ 
 وَارْزُقْنَا الْتَّوْفِیْقَ وَالْتَّیْسِیْرَ وَالْسِّتْرَ 
 
 یَا فَالِقَ الْأِصْبَاحِ بَارِكْ یَوْمَنَا 
 وَافْتَحْ لَنَا لِلْصَّالِحَاتِ طَرِیْقًا 

 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
 حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 


Urdu

 ہم نے اس حالت میں صبح کی کہ ساری بادشاہت ، تمام جہانوں کے پروردگار اللّٰہ کی ہے 
 اے ہمارے رب ! 
 ہم اپنی نیند سے اس حالت میں بیدار ہوئے کہ ہم سب (اس دن سے اور آئندہ سے متعلق) پُر امید ہیں 
 پس اے ہمارے پروردگار ! 
 صبر واستقامت ہمارے دلوں میں ڈال دیجیے 
 ہمیں (اعمال صالحہ کی) توفیق، (ان کی ادائیگی میں) آسانی اور (کمزوریوں کی) ستر پوشی فرما دیجیے، 
 
 اے رات کو پھاڑ کر صبح کو نمودار کرنے والے ! 
 ہمارے دن کو بابرکت بنا دیجیے 
 ہمارے لیے نیک کاموں کی ادائیگی کا راستہ کھول دیجیے۔ 
  
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
 اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔