Dua on Sep 22, 2026

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اَلْلّٰهُمَّ
إِنَّا نَسْئَلُكَ شِفَاءً لَّا یُغَادِرُ سَقَمًا لِّکُلِّ مَرِیْضٍ، وَ رَحْمَةً وَّ مَغْفِرَةً وَّ نُوْرًا لِّکُلِّ مَنْ سَبَقُوْنَا إِلیٰ دَارِكَ،
وَ أَنْ تَفِیْضَ عَلیٰ قُلُوْبِنَا حَمْدَكَ وَ شُکْرَكَ، وَ تُدِیْمَ عَلَیْنَا نِعَمَكَ ظَاھِرَھَا وَ بَاطِنَھَا.

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ

Urdu

اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں :
ہر بیمار کے لیے ایسی شفا یابی کی ؛ جس کے بعد کوئی بیماری باقی نہ رہے،
ان تمام لوگوں کے لیے آپ کی رحمت، گناہوں کی معافی اور روشنی (تجلّی) کی ، جو آپ کے گھر (آخرت) کی طرف ہم سے سبقت لے (یعنی پہلے چلے) گئے،
یہ کہ آپ ہمارے دلوں میں (اپنی طرف سے عطا کی ہوئی نعمتوں پر) اپنی تعریف اور اپنا شکر جاری کردیں اور ہم پر اپنی ظاہری اور باطنی نعمتوں کو ہمیشہ قائم رکھیں۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!