Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهمَّ
إنا نسألك شروقا يعقب كل غروب،
وإيمانا يمحو كل شك، ورحابة تبلغ الأفق،
ورضا يسور القلب، وبصيرة تنير الروح،
وامتنانا يصون النعم ، وسكينة ترعى الحمد.
ربنا اغفر لنا ولوالدينا ولمن لهم حق علينا وللمسلمين والمسلمات الاحياء منهم والاموات برحمتك يا أرحم الراحمين
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے (اپنے لیے) درخواست کرتے ہیں :
ہر (روز) غروب (آفتاب) کے بعد نمودار ہونے والی صبح کی روشنی کی ،
ہر شک کو مٹا دینے والے ایمان کی ،
افق کو چھونے والی وسعت کی ،
دل کا احاطہ کرنے والی رضاء الٰہی کی ،
روح کو روشن کرنے والی بصیرت کی ،
نعمتوں کی حفاظت کرنے والی احسان مندی ،
اور اللہ کی تعریف کی نگہبانی کرنے والے اطمینان کی۔
اے ہمارے پروردگار !
اے ارحم الراحمین !
اپنی رحمت کے سبب ہمیں ، ہمارے والدین کو ، ان کو جن کا ہم پر حق ہے ، مسلمان مردوں کو ، مسلمان عورتوں کو ، ان میں سے زندوں کو اور فوت شدگان کو بخش دیجیے ۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size