Dua on Jun 22, 2025

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

 اَلْلّٰهُمَّ 
 إِنَّ فِیْ تَدْبِیْرِكَ مَا یُغْنِیْ عَنِ الْحِیَلِ، 
 وَفِیْ کَرَمِكَ مَا ھُوَ فَوْقَ الْأمَلِ، 
 وَفِیْ حِلْمِكَ مَا یَسُدُّ الْخَلَلَ، 
 وَفِیْ عَفْوِكَ مَا یَمْحُوْ الْزَّلَلَ 

 اَلْلّٰهُمَّ 
 فَبِقُوَّةِ تَدْبِیْرِكَ وَعَظِیْمِ عَفْوِكَ وَسَعَةِ حِلْمِكَ وَفَیْضِ کَرَمِكَ 
 نَسْئَلُكَ أَنْ تُدَبِّرَنَا بِأَحْسَنِ الْتَّدَابِیْرِ ، 
 وَتَلَطَّفَ بِنَا وَ تُنْجِیَنَا مِمَّا نَخَافُ 
 وَتَخْتِمَ لَنَا بِالْإْیْمَانِ 
 
 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
 حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 

Urdu

 اے اللّٰہ! 
 درحقیقت آپ کی تدبیر (نظم و نسق) میں وہ سب کچھ ہے جو حیلوں سے ہمیں مستغنی کر دیتی ہے، 
 آپ کے کرم میں وہ سب کچھ شامل ہے جو (ہماری) توقع سے بالاتر ہے،  
 آپ کی بّردباری میں وہ سب کچھ ہے جو خرابی کو دور کردیتا ہے، 
 اور آپ کے درگذر میں وہ سب کچھ موجود ہے جو لغزش کو مٹا دیتا ہے، 
 اے اللّٰہ! 
 پس آپ کی تدبیر کی طاقت، آپ کے عظیم درگذر، آپ کے حِلم کی وسعت اور آپ کے فیضِ کرم کے وسیلہ سے، 
 ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ : 
 آپ ہمارے لیے اچھی تدبیر کیجیے، 
 ہم پر شفقت فرمائیے، 
 ہمیں اس سے نجات دیجیے جس کا ہمیں اندیشہ رہتا ہے، 
 اور ہماری زندگی کا خاتمہ ایمان کے ساتھ کیجیے۔ 

 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
 اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔