Dua on May 22, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اَل٘لّٰهُمَّ
 لَكَ ال٘حَم٘دُ کُلُّه، وَلَكَ ال٘شُّک٘رُ کُلُّه 
اَل٘لَّهُمَّ 
لَا قَابِضَ لِمَا بَسَط٘تَّ، وَلَا بَاسِطَ لِمَا قَبَض٘تَ،
 وَلَا ھَادِیَ لِمَن٘ أَض٘لَل٘تَ وَلَا مُضِلَّ لِمَن٘ ھَدَی٘تَ،
 وَلَا مُع٘طِیَ لِمَا مَنَع٘تَ، وَلَا مَانِعَ لِمَا أَع٘طَی٘تَ،
 وَلَا مُقَرِّبَ لِمَا بَاعَدَّتَ، وَلَا مُبَاعِدَ لِمَا قَرَّب٘تَ، 
اَل٘لّٰھُمَّ 
اُب٘سُط٘ عَلَی٘نَا مِن٘ بَرَکَاتِكَ وَرَح٘مَتِكَ وَفَض٘لِكَ وَرِز٘قِكَ، 
 اَل٘لّٰھُمَّ
إِنَّا نَس٘أَلُكَ ال٘نَّعِی٘مَ ال٘مُقِی٘مَ  اَلِّذیَ لَایَحُو٘لُ وَلَا یَزُو٘لُ. 

آمِـــــــــي٘ن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

Urdu

اے اللّٰہ!
 تمام تعریفیں ساری کی ساری آپ ہی کے لیے ہیں اور ہر طرح کا شکر سب کا سب آپ ہی کے لیے ہے، 
اے اللّٰہ!
اس (رزق کو) کوئی روکنے والا نہیں جسے آپ نے کشادہ کردیا اور (اسے) کوئی کشادہ کرنے والا نہیں جسے آپ نے روک لیا، 
(اسے) کوئی ہدایت دینے والا نہیں جسے آپ نے (اس کے کرتوتوں کی وجہ سے) گمراہ رہنے دیا اور (اسے) کوئی گمراہ کرنے والا نہیں جسے آپ نے ہدایت دے دی، 
(ان وسائل کو) کوئی دینے والا نہیں جسے آپ نے روک دیا اور (ان کو) کوئی روکنے والا نہیں جو آپ نے دیا، 
(اسے) کوئی قریب کرنے والا نہیں جسے آپ نے دور کردیا اور (اسے) کوئی دور کرنے والا نہیں جسے آپ نے قریب کرلیا، 
اے اللّٰہ !
 ہم پر اپنی برکتیں، اپنی رحمت، اپنا فضل اور اپنا رزق کشادہ فرما دیجئے،
اے اللّٰہ !
بیشک ہم آپ سے، اپنے ساتھ رہنے والی ایسی نعمت کی درخواست کرتے ہیں جو نہ (ہم سے کہیں اور ) منتقل ہو اور نہ زائل (فنا) ہو۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔