Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اَللّٰهُمَّ
اِجْعَلْنَا مِمَّنْ یَّقْرَأُ الْقُرْآنَ الْکَرِیْمَ،
وَیَحِلُّ حَلَالَهٗ وَیُحّرِّمُ حَرَامَهٗ،
وَیَعْمَلُ بِمُحْکَمِهٖ وَیُؤْمِنُ بِمُتَشَابِھِهٖ،
وَیَتْلُوْهُ حَقَّ تِلَاوَتِهٖ،
اَللّٰهُمَّ
اِجْعَلْنَا مِمَّنْ یُّقِیْمُ حُرُوْفَهٗ وَحُدُوْدَهٗ،
وَلَا تَجْعَلْنَا مِمَّنْ لَا یُّقِیْمُ
حُرُوْفَهٗ وَ یُضِیْعُ حُدُوْدَهٗ،
اَللّٰهُمَّ
أَلْبِسْنَا بِهِ الْحُلَلَ، وَأَسْکِنَّا بِهِ الْظُّلَلَ، وَادْفَعْ عَنَّا بِهِ الْنَّقَمَ، وَزِدْنَا بِهِ مِنَ الْنِّعْمِ،
یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِکْرَامِ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دیجیے جو قرآن کریم کو پڑھیں،
اس کے حلال کو حلال سمجھیں اور اس کے حرام کو حرام جانیں،
اس کی محکم (واضح مفہوم کی) آیات پر عمل کریں اور اس کی متشابہ (غیر متعین مفہوم کی) آیات پر ایمان رکھیں،
اور وہ اسے اس طرح پڑھیں جیسے اسے پڑھنے کا حق ہے (کہ آداب کا لحاظ رکھ کر، اس میں غور وفکر کریں)،
اے اللّٰہ !
ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دیجیے جو (قرآن حکیم) کے حروف (ظاہری ساخت) اور اس کی حدود (احکامات) کو قائم رکھتے ہیں،
ہمیں ان لوگوں میں شامل نہ کیجئے جو نہ اس کے حروف کو قائم رکھتے ہیں (کہ ان کو پڑھتے نہیں) اور اس کی حدود (قوانین) سے غفلت برتتے ہیں ۔
اے اللّٰہ!
ہمیں اس (قرآن حکیم) کے ذریعے (جنت کے) جوڑے زیبِ تن کرادیجیے،
ہمیں اس کے سایوں میں رہائش پذیر کر دیجیے،
اس کے سبب ، ہم سے آفات دور کر دیجیے،
اور اس کے سبب ہمارے لئے نعمتوں میں اضافہ کردیجیے۔
اے جاہ وجلال اور عزت والے!
(ہمیں اپنے بندوں میں عمدہ مرتبہ اور احترام دے دیجیے)
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size