Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
مع بدايات الصباح
اللهم
أسعد هذه الأنفس الطيبة،
واكتب لهم الحياة السعيدة،
ولا تجعل للضيق مكان في حياتهم،
وبشرهم بتحقيق أمانيهم.
اللهم
إنا نسألك هدوء النفس وطمأنة القلب،
وانشراح الصدر،
اللهم
انا نسألك توفيقًا يرافق خطانا،
وحياة مليئة بكل ما يرضيك
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
صبح کی شروعات کے ساتھ
اے اللّٰہ!
ان پاکیزہ نفوس (میرے احباب) کو کامیاب بنا دیجیے ،
ان کے لیے سعادت مند زندگی کا فیصلہ فرما دیجیے ،
ان کی زندگی میں کوئی تنگی ان کے لیے گھر نہ کرے ،
انہیں ان کی امیدوں کے پورا ہونے کی خوشخبری دے دیجیے ،
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے نفس کے سکون ، دل کے اطمینان اور سینے کی کشادگی کی درخواست کرتے ہیں ،
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے زندگی کے نقش ہائے قدم کے ہم آہنگ (اعمال خیر کی) توفیق کا اور آپ کی رضا سے بھرپور زندگی کا سوال کرتے ہیں۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے ۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size