Dua on Aug 21, 2026

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

 اَلْْلّٰهُمَّ 
 صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ صَلوٰةً تُخْرِجُنَا بِھَا مِنْ ظُلُمَاتِ الْوَھْمِ وَ تُکْرِمُنَا بِنُوْرِ الْفَھْمِ وَ تُوَضِّحُ لَنَا مَا أَشْکِلَ حَتّیٰ یُفْهَمَ. 
 اَللّٰهُمَّ 
 اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحْشُرَنَا فِيْ زُمْرَتِهٖ 

 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ 

Urdu

 اے اللّٰہ! 
 آپ ہمارے آقا حضرت محمّد ﷺ پر، ایسی رحمت نازل فرما دیجئے، جس کے ذریعے آپ ہمیں وہم کی تاریکیوں سے نکال دیں، اور (صحیح) فہم کے نور سے ہمیں عزت بخش دیں، اور جو (کوئی معاملہ) ہم پر الجھا ہوا ہو ، اسے ہمارے لیے اس طرح واضح کر دیں کہ (اس کا حل) سمجھ میں آجائے۔۔ 
 اے اللّٰہ! 
 ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کردیجیے۔ 

 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!