Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
أعوذ بالله من الفجعة والصدمة
وانقلاب الحال لشيء يضر ولا يسر،
اللهم
لا تفجعنا بأحبابِنا وأجرنا من موت الغفلةِ ،
ولا تأخذنا من هذه الدنيا إلا وأنت راض عنا،
اللهمَّ
إنا نعوذ بك من الشرك والنفاق
والشقاق والفراق والشتات
اللهم
إحفظ بلادنا وبلاد المسلمين واحفظ امننا وأهلنا .
اللهمَّ
ارحم موتانا وموتى المسلمين
وصبر قلب كل من فقد عزيزا أو قريبا.
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
میں دکھ ، پریشانی اور کسی نقصان دہ اور ناخوشگوار سبب کی بنا پر حالات کی تبدیلی سے ، اللّٰہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں ،
اے اللّٰہ!
ہمیں ، اپنے احباب کے سبب کسی دکھ میں مبتلا نہ ہونے دیجئیے ،
ہمیں غفلت کی موت سے بچا لیجیے ،
اور ہمیں دنیا سے اسی صورت میں لیجائیے کہ آپ ہم سے راضی ہوں ،
اے اللّٰہ!
بیشک ہم شرک ، منافقت ، فرقہ واریت، باہم جدائی اور افراتفری سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں ،
اے اللّٰہ!
ہمارے شہروں اور مسلم ممالک کی حفاظت فرما لیجئے ،
ہمارے امن و امان اور ہمارے اہل خانہ کی بھی حفاظت فرما لیجئے ،
اے اللّٰہ!
ہمارے فوت شدگان اور تمام مسلمانوں کے فوت شدگان پر رحم فرما دیجیے ،
اور ہر اس شخص کے دل کو صبر دیجئے جس کا کوئی عزیز یا قریبی گم (اس سے جدا) ہوا ۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size