Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم
أنت المحيط بكل أمورنا والعليم بكل شؤوننا
فالطف بنا من حوادث الزمان
واحفظنا في كل زمان ومكان
واكفنا الهموم والأحزان
واجمع لنا خير هذا اليوم وخير مافيه
وخير ماأدبر وخير ما أقبل
وخير مانعلم وخير ما لا نعلم
واصرف عنا وعن أهلنا وأحبابنا كل سوء ومكروه واشف مرضانا ومرضى المسلمين
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ !
آپ ہی ہمارے تمام معاملات کا احاطہ کرنے والے ہیں اور آپ ہی ہمارے حالات کا علم رکھنے والے ہیں
پس آپ حوادث زمانہ سے ہم پر شفقت فرمائیے،
ہر وقت اور ہر جگہ ہماری حفاظت فرمائیے،
ہمیں پریشانیوں اور غموں سے کافی ہو جائیے،
ہمارے لیے جمع فرما دیجیے :
اس دن کی بھلائی،
اس کی بھلائی جو کچھ اس (دن) میں ہے،
اس کی بھلائی جو (وقت) پیچھے گذر چکا اور اس کی بھلائی جو (وقت) آیا یعنی موجود ہے،
اس کی بھلائی جو ہم جانتے ہیں اور اس کی بھلائی جو ہم نہیں جانتے،
ہم سے، ہمارے اہل خانہ سے اور ہمارے احباب سے ہر برائی اور ہر ناپسندیدگی کو دور فرما دیجیے،
ہمارے بیماروں اور تمام مسلمانوں کے بیماروں کو شفا دے دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size