Dua on Sep 20, 2023

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم
أيقظنا في أحب الأوقات إليك
حتى نذكرك فتذكرنا ونسألك فتعطينا
 ونستغفرك فتغفر لنا
اللهم
يامن كرمه لا يحد وقضاؤه لا يرد
وصفته الأحد الصمد
افعل بنا ما أنت أهل له 
ولا تفعل بنا ما نحن أهل له
إنك أهل التقوى وأهل المغفرة

           آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

Urdu

اے اللّٰہ!
آپ ہمیں اپنے محبوب ترین اوقات میں بیدار کر دیجیے تاکہ ہم آپ کو یاد کریں تو آپ (پنے انعامات کے ساتھ) ہمیں یاد کریں ، 
ہم آپ سے (اپنی حاجات کی) درخواست کریں تو آپ ہمیں عطا کریں ، 
اور ہم آپ سے گناہوں کی معافی مانگیں تو آپ ہمیں معاف کر دیں۔
اے اللّٰہ!
اے وہ ذات ! جس کے کرم کی کوئی حد نہیں ، اس کا فیصلہ رد نہیں ہوتا اور اس کی صفت (پہچان) بے نیاز یکتا ہونا ہے ، 
ہمارے ساتھ وہ (سلوک) کیجیے جو آپ کے شایان شان ہے ، 
ہمارے ساتھ وہ نہ کیجیے کہ جس کے ہم (اپنے اعمال کی وجہ سے) لائق ہیں، 
بیشک آپ ہی اس لائق ہیں جن کا تقویٰ اختیار کیا جائے اور آپ ہی (بندوں کے گناہ) بخشنے کے لائق ہیں۔  

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے۔