Dua on Jul 20, 2026

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اَللّٰهُمَّ
إِنَّا أَصبَحنَا لَا نَسْتَطِیْعُ دَفعَ مَا نَکْرَهُ وَ لَا نَمْلِكُ نَفعَ مَانَرجُوْ وَ أَصبَحَ الْأَمْرُ بِأَیْدِیْ غَیْرِنَا وَ أَصبَحنَا مُرتَھِنِیْنَ بِأَعمَالِنَا فَلَا فَقِیْرَ أَفقَرَ مِنَّا،
اَللّٰهُمَّ
لَا تُشِمِت بِنَا عَدُوًّا، وَ لَا تَسُوْءُ بِنَا صِدِّیْقاً، وَ لَا تَجعَلْ مُصِیْبَتَنَا فِی دِیْنِنَا،
وَ لَا تَجعَلِ الْدُّنَیَا أَکْبَرَ ھَمِّنَا وَ لَا تُسَلِّط عَلَیْنَا مَن لَّا یَرحَمُنَا.

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ

Urdu

اے اللّٰہ!
بیشک ہم اس حال میں پہنچ چکے ہیں کہ ہم اسےجو ہمیں ناگوار ہو دور رکھنے کی طاقت نہیں رکھتے اور جس کی ہم (خوشگوار) امید کرتے ہیں ہم اس سے فائدہ اٹھانے کا اختیار نہیں رکھتے ،
معاملہ اب ہمارے غیر کے ہاتھ میں (چلاگیا) ہے ؛ ہم تو اپنے اعمال کے گروی رکھے ہوئے ہیں (کہ اس کے نتائج کا سامنا کر رہے ہیں) پس ہم سے زیادہ کوئی (آپ کا) محتاج نہیں،
اے اللّٰہ!
اے زندہ ہستی ! اے سب کو تھامنے والے !
آپ ہم پر، ہمارے دشمن کو ہنسنے (کا موقع) نہ دیجئے، نہ ہمارے کسی مخلص دوست کو ہماری وجہ سے برا محسوس ہو اور نہ ہمارے دین میں کوئی مصیبت شامل ہو،
نہ دنیا (کے مفادات) کو ہماری سب سے بڑی پریشانی بننے دیجئے اور نہ ہی ہم پر کسی ایسے لوگوں کو مسلط کیجیے جو ہم پر رحم نہ کریں۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!