Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
يارب إن لنا أحبــة
يصافحون القلوب قبل الأيادي ،
ويمنحونا وداً ليس له حدود ،
يا رب
ِّ أنظر لهم بنظرة رضا لايشقون بعدها أبداً ،
وألبسهم لباس التقوى والعافية واشفهم ،
وارزقهم رزقاً تغنيهم به عن من سواك
واجعلهم من أهلك وخاصتك
واغفر لنا ولهم ولوالدينا ولوالديهم ولكل عزيز وغالي عليهم.
واغفر وارحم للمسلمين والمسلمات الأحياء منهم والأموات .
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے تمام امور پر دسترس والے ہیں اور ہمارے تمام حالات کے علم والے ہیں
پس آپ حوادثات زمانہ کے حوالے سے ہم پر شفقت فرمائیے ،
ہماری حفاظت فرمائیے ، ہمارے اہل خانہ ، ہماری اولاد اور ہمارے شہروں کی ہر وقت اور ہر جگہ حفاظت فرمائیے ،
ہمیں، ہماری پریشانیوں اور غموں سے کافی ہو جائیے ،
ہمارے لیے یکجا کردیجیے :
اس (آج) دن کی بھلائی
اور جو کچھ اس دن میں ہے اس کی بھلائی ،
جو وقت گذر چکا اس کی بھلائی
اور جو وقت موجود ہے اس کی بھلائی ،
جو ہم جانتے ہیں اس کی بھلائی
اور جو ہم نہیں جانتے اس کی بھلائی ۔
ہم سے ، ہمارے اہل خانہ ، ہمارے احباب اور ہمارے شہروں سے ہر برائی اور ہر ناگوار چیز کو ہٹا دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ زندہ رکھے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size