Dua on Apr 20, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم 
ذا الحبل الشديد والأمر الرشيد 
 نسألك الأمن يوم الوعـيد والجنة يوم الخـلود
 مع المقـرّبين الشهود الركّع السجـود المـُوفين بالعهـود  اٍنك رحيمٌ ودود وأنت تفعـل ما تريد. 
اللهم 
إنا نسألك من الخير كله عاجله وآجله ما عـلِمنا منه وما لم نعـلم 
ونعـوذ بك من الشر كلـِّه عاجـله وآجله ماعـلمنا منه وما لم نعـلم
 
   آمـــــــــين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

Urdu

ا ے الـلّٰـه !
مضبوط رسی (طاقت) والے اور دانا معاملے والے !
بیشک ہم آپ سے یوم وعید (قیامت کے دن) میں امن کا اور یوم خلود (ہمیشہ رہنے کے دن ، بارگاہِ الٰہی) میں حاضر، رکوع کرنے والے ، سجدہ کرنے والے اور اپنے عہد پورا کرنے والے مقربین کے ساتھ ، جنت کی درخواست کرتے ہیں، 
بیشک آپ مہربان، محبت کرنے والے اور  جو چاہیں، کر گزرنے والے ہیں۔
اے اللّٰہ !
بیشک ہم ان تمام بھلائیوں کا آپ سے سوال کرتے ہیں جو ان میں سے جلد آنے والی ہوں اور جو کچھ بعد کے وقت میں ،ان میں سے جنہیں ہم جانتے ہیں اور جنہیں نہیں جانتے ۔
اور بیشک ہم ان تمام شرور سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں جو ان میں سے جلد آنے والی ہوں اور جو بدیر، جنہیں ان میں سے ہم جانتے ہیں اور جنہیں نہیں جانتے ۔

 اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔