Dua on Mar 20, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

جعلكم الله ممن صام فاتقى وقام فارتقى
 ومن ينابيع الرحمة استقى
 أسأل الله العظيم
 بكل ماتحمله هذه الساعات من بركة وفضل 
أن يجعلكم من السعداء وأن يتم عليكم النعمه والهناء والصحة والشفاء
 وأن يغفر لكم ولوالديكم وكل عزيز لديكم،
وان يحفظكم من كل سوء ومكروه
 ويرزقكم من خيري الدنيا والآخرة ويرضى عنكم رضا ليس بعده إلا الجنة

   آمـــــــــين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

Urdu

اللّٰہ تعالیٰ آپ سب کو ان لوگوں میں شامل کرے جنہوں نے (رمضان المبارک کے) روزے رکھے تو تقوی اختیار کیا، رات کو (تراویح میں) قیام کیا تو (درجات) بلند ہوئے اور (اللّٰہ کی) رحمت کے چشموں سے سیراب ہوئے، 
 میں *اللّٰہ عظمت والے* سے اس برکت اور فضل کے ذریعہ جنہیں (رمضان المبارک کی) یہ ساعتیں (لمحات) اٹھائے ہوئے ہیں، درخواست کرتا ہوں کہ وہ :
آپ کو کامیاب لوگوں میں شامل کرے، 
آپ پر اپنی نعمت، خوشی، صحت اور (بیماری سے) شفا کو مکمل کرے، 
آپ کے لیے، آپ کے والدین کے لیے اور آپ کے تمام عزیزوں کی گناہوں سے بخشش کرے، 
آپ کی ہر برائی اور ناپسندیدہ امر سے حفاظت کرے، 
آپ کو دنیا اور آخرت کی بھلائیاں عطا کرے، 
اور آپ سے ایسے راضی ہو کہ پھر اس کے بعد صرف جنت میں داخلہ ہی ہو۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔