Dua on Feb 20, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم  يا عظيم
 لا تبتلينا بما فعل السفهاء منا
 ونسألك عافيتك هي أوسع لنا، 
واجعلنا أرضى الناس بقضاءك وقدرك
 وأسعد الناس بلطفك وعافيتك وحبك وأنسك ورضاك وقربك ومودتك 
و اجعلنا محل كرامتك وحنانك وبرك وامتنانك
 واشملنا بسترك واغمرنا بنور من فيض صنائع عطاياك ياوهاب ياكريم 

        آمـــــــــين يارب العالمين 
   حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

Urdu

اے اللّٰہ ! 
اے عظیم ذات !
 آپ ہمیں اس کے سبب آزمائش میں مبتلا نہ کیجیے جسے ہم میں سے بے شعور لوگ انجام دیں، 
ہم آپ سے ایسی عافیت کی درخواست کرتے ہیں جو ہمارے لیے وسیع ترین ہو ، 
ہمیں آپ اپنے فیصلے اور تدبیر پر سب سے زیادہ راضی رہنے والے لوگوں میں اور اپنی مہربانی ، اپنی عافیت ، اپنی محبت ، اپنے انس ، اپنی رضا ، اپنے قرب اور اپنی دوستی میں سب سے زیادہ سعادتمند لوگوں میں شامل کر دیجیے ، 
ہمیں آپ اپنی بزرگی ، اپنی شفقت ، اپنے نیک سلوک اور اپنے احسان کے موقع و محل بنادیجیے ، 
ہمیں اپنی ستر پوشی میں شامل کر لیجیے ، 
اے عطا کرنے والے اے مہربان !
ہمیں آپ ، اپنی نوازشات کے کرشموں کے فیض سے اپنے نور کے ساتھ ڈھانپ لیجئے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔