Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اَللّٰهُمَّ
اِجْعَلْنَا مِمَّنِ اسَتَغَاثَ بِكَ فَأَغَثْتَهٗ،
وَ دَعَاكَ فَأَجَبْتَهٗ،
وَ تَضَرَّعَ إِلَیْكَ فَرَحِمْتَهٗ،
وَ تَوَکَّلَ عَلَیکَ فَکَفَیْتَهٗ،
وَاسْتَعْصَمَ بِكَ فَعَصَمْتَهٗ،
وَوَثَقَ بِكَ فَحَمَیْتَهٗ،
وَاسْتَھْدَاكَ فَھَدَیْتَهٗ،
وَانْقَطَعَ إِلَیْكَ فَآوَیْتَهٗ،
وَاسْتَنْصَرَ بِكَ فَنَصَرْتَهٗ،
وَتَابَ فَقَبِلْتَ تَوْبَتَهٗ،
وَأَنَابَ إِلَیْكَ فَرَحِمْتَ عِبْرَتَهٗ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دیجیے :
جنہوں نے آپ سے مدد مانگی تو آپ نے ان کی مدد کی،
انہوں نے آپ سے دعا کی تو آپ نے اسے قبول کیا،
انہوں نے آپ سے منت سماجت تو آپ نے ان پر رحم کیا،
انہوں نے آپ پر اعتماد کیا تو آپ انہیں کافی ہوگئے،
انہوں نے آپ سے حفاظت طلب کی تو آپ نے انہیں بچا لیا،
انہوں نے آپ پر بھروسہ کیا تو آپ نے ان کی حمایت کی،
انہوں نے آپ سے ہدایت طلب کی تو آپ نے انہیں ہدایت دی،
انہوں نے (غیر اللہ سے) علیحدہ ہوکر آپ کی طرف توجہ کی تو آپ نے انہیں جگہ دی،
انہوں نے آپ سے مدد مانگی تو آپ نے ان کی مدد کی،
انہوں نے آپ سے توبہ کی تو آپ نے ان کی توبہ قبول کی،
اور انہوں نے (اپنے حالات میں) آپ کی طرف دلی رجوع کیا تو آپ نے ان کے آنسوؤں پر رحم کیا۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size