Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم
يا من تجود وتسمح، وتعطي وتمنح ،
وتعفو وتصفح ،
يا من أنت في جلالك عظيم ،
وبعبادك رحيم ، وبمن عصاك حليم
ولمن رجاك كريم ،
أعف عنا ،واغفر لنا ، وارحمنا برحمتك ،
واعصمنا فيما بقي من أعمارنا ،
واشف مرضانا ،وعافي مبتلانا ،وارحم موتانا ،
و فرّج همومنا ، ونفس كروبنا
واسترنا بسترك يارب العالمين
وصل اللهم على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه وسلم
اے اللّٰہ!
اے وہ ذات ! کہ آپ جود و سخا کرتے ہیں اور بہت فراخی کرتے ہیں ، عطا کرتے ہیں اور بلا معاوضہ دیتے ہیں ، معاف کرتے ہیں اور درگذر کرتے ہیں ،
اے وہ ذات ! کہ آپ اپنے جلال میں عظیم ہیں ، اپنے بندوں پر نہایت رحم والے ہیں ، اپنے نافرمان کے لیے بردبار ہیں اور اپنے سے امید رکھنے والے کے لیے کرم والے ہیں !
ہمیں معاف کردیجیے ،
ہمیں بخش دیجیے ،
اپنی رحمت کے سبب ہم پر رحم فرما ئیے ،
ہماری زندگیوں سے جو حصہ باقی ہے اس میں ہمیں (ہر گناہ سے) بچا لیجئے ،
ہمارے بیماروں کو شفا دے دیجیے ،
آزمائش میں مبتلا ہمارے (احباب) کو عافیت دے دیجیے ،
ہمارے فوت شدگان پر رحم فرما دیجیے ،
ہماری پریشانیاں دور فرما دیجیے ،
ہماری مصیبتیں دور کر دیجیے ،
اور اپنی پردہ پوشی سے ہمیں (ہمارے عیوب کو) چھپا لیجئے ،
اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! (ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے)
اے اللّٰہ!
ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ ، آپ کی آل اور آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر اپنی رحمتیں اور سلامتی نازل فرمادیجیے ۔