Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اَلْلّٰهُمَّ
إِنَّا نَسْئَلُكَ خَیْرَ الْمَسْئَلَةِ، وَخَیْرَ الْدُّعَاءِ وَخَیْرَ الْنَجَاحِ، وَخَیْرَ الْعَمَلِ وَخَیْرَ الْثَّوَابِ، وَخَیْرَ الْحَیَاةِ، وَخَیْرَ الْمَمَاتِ
وَٹَبِّتْنَا، وَثَقِّلْ مَوَازِیْنَنَا، وَحَقِّقْ إِیْمَانَنَا، وَارْفَعْ دَرَجَاتِنَا، وَتَقَبَلْ صَلَاتَنَا، وَاغْفِرْ خَطِیْئَتَنَا،
وَنَسْئَلُكَ الْدَّرَجَاتِ الْعُلیٰ مِنَ الْجَنَّةِ
آمـــــــــين ياربَّ العالَمين
حَفِظَكمُ الله وأحياكم حياةً طيبةً
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے بہترین حاجت، بہترین دعا، بہترین کامیابی، بہترین عمل، بہترین ثواب، بہترین زندگی اور بہترین موت کی درخواست کرتے ہیں،
ہمیں (دین پر) ثابت قدمی دے دیجیے،
ہمارے اعمال نامے کے ترازو بھاری کر دیجیے،
ہمارے ایمان (صحیح نظریہ) کو حقیقت بنا دیجیے،
ہمارے درجات بلند کر دیجیے،
ہماری نمازیں قبول کر لیجیے،
ہماری کوتاہیوں کو معاف کر دیجیے،
ہم آپ سے جنت میں بلند درجات کی درخواست کرتے ہیں۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size