Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
رفعت أكفي لخالق الكون هادينا ...
سألتك ربي خمساً من أمانينا ...
فلنقل بعدهن بصدق القلب آمينا ...
أولها:
أمناً وأماناً لبلدنا وأهلينا...
ثانيهما:
شفاءً وغفراناً لكل مرضانا ومحبينا ...
ثالثهما:
من النار عفواً و مغفرةً و رحمة الله منها تنجينا ...
رابعهما:
فرجاً لكل هم و ضيق و رزقاً إلى مد العمر يكفينا ...
وآخرها :
رفقة الهادي ﷺ نمضي معاً سعداء بجنة الفردوس تلاقينا ..
جعلكم الله من سعداء الدارين .
میں اپنی ہتھیلیاں (ہاتھ) اپنے ہدایت دینے والے خالقِ کائنات (اللہ تعالیٰ) کے سامنے بلند کرتا ہوں ۔۔۔۔
(اور) اے میرے رب ، آپ سے میں اپنی پانچ تمناؤں (دعاؤں) کی درخواست کرتا ہوں ۔۔۔۔
پس ہمیں ان (دعاؤں) کے بعد ، خلوصِ دل کے ساتھ آمین (اللہ تعالیٰ انہیں قبول کر لے) کہنا چاہیئے ۔۔۔۔
پہلی دعاء :
ہمارے ملک اور ہمارے لوگوں کو امن و امان (دے دیجیے) ۔۔۔۔
دوسری دعاء :
ہمارے ہر بیمار اور ہمارے ہر دوست کو (بیماری سے) شفا اور (گناہوں کی) بخشش (عنایت کیجئے) ۔۔۔۔
تیسری دعاء :
(جہنم کی) آگ سے نجات و بخشش اور اللہ کی ایسی رحمت (دے دیجئے) جو ہمیں اس (آگ) سے نجات بخشے ۔۔۔۔
چوتھی دعاء :
ہر پریشانی و تنگی سے کشادگی (نجات) اور عمر بھر ہم سب کے لئے کافی ہو جانے والا رزق (مہیا کیجئے) ۔۔۔۔
آخری (پانچویں) دعاء :
رھبر و رہنما (حضرت محمد مصطفیٰ) ﷺ کی رفاقت و معیت (نصیب فرمائیے تاکہ) ہم باہم مل کر باسعادت چلیں (اور) جنت الفردوس میں ہماری باہم ملاقات ہو ۔۔۔
اللّٰہ تعالیٰ آپ سب (احباب) کو دارین (دنیا و آخرت) کی سعادت حاصل کرنے والا بنا دے ۔