Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهُم
َّ إنا استودعناك قلوبنا وأبصارنا ،
يا من لا تضيع عنده الودائع،
فاحفظهما بما تحفظ به عبادك الصالحين.
اللهُمَّ
أظهر محاسننا واستر عيوبنا واغفر ذنوبنا
إنك على كل شيء قدير
اللهم
ارحم موتانا وموتى المسلمين
فهم السابقون ونحن اللاحقون
واغفر لنا ولهم
وآنس وحشتهم وبرد قبورهم
واجعل قبورهم روضة من رياض الجنة .
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله واحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
بیشک ہم نے آپ کے پاس اپنے دل اور اپنی آنکھیں امانت رکھ دیئے ہیں ،
اے وہ ذات کہ جو اپنے پاس (رکھی ہوئی) امانتیں ضائع نہیں ہونے دیتی !
پس آپ ان دونوں کی حفاظت فرما لیجئے اس (طریقہ) سے جس سے آپ اپنے نیک بندوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
اے اللّٰہ!
ہماری خوبیوں کو ظاہر فرما دیجیے ،
ہمارے عیوب چھپا دیجیے ،
ہمارے گناہوں کو بخش دیجیے ،
بیشک آپ ہر چیز پر قادر ہیں۔
اے اللّٰہ!
ہمارے اور تمام مسلمانوں کے فوت شدگان پر رحم فرما دیجیے
کہ وہ ہم سے پہلے دنیا سے جانے والے ہیں اور ہم (انہیں بعد میں) ملنے والے ہیں ،
آپ ہمیں اور انہیں بخش دیجیے ،
ان کی تنہائی کو انسیت دے دیجیے ،
ان کی قبریں ٹھنڈی کر دیجیے ،
ان کی قبروں کو جنت کے باغات میں سے باغ بنا دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size