Dua on Apr 19, 2021

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

*💎 فضل قضاء حوائج المسلمين ☝️*

 
*▪️لو يعلم الذي يقضي أو يسعى في قضاء حوائج المسلمين ما له من أجر عظيم عند الله تعالى:*
 
*1- الله يتكفل بقضاء حاجته.*
*2- افضل من الاعتكاف في المسجد النبوي.*
*3- افضل الاعمال عند الله تعالى.*
*4- الله تعالى يثبت قدميه على الصراط.*
*5- الله تعالى ييسر له أموره.*
*6- في ظل عرش الرحمن يوم القيامة.*
 
*▪️واليكم الأدلة :*

 
*✍️ قال رسول الله ﷺ :*
 
*" من يكن في حاجة أخيه يكن الله في حاجته ".*
 
*📓📔 (صحيح الجامع) .*


*✍️ قال رسول الله ﷺ :*
 
*" والله في عون العبد ما كان العبد في عون أخيه ".*
 
*📓📔 ( رواه مسلم) .*


*✍️ قال رسول الله ﷺ :*
  
*" ولأن أمشي مع أخي المسلم في حاجته ، أحبّ إليَّ من أن أعتكف في المسجد شهراً ".*
 
*📓📔 (السلسلة الصحيحة) .*

 
*✍️ قال رسول الله ﷺ :*
 
*" ومن مشى مع أخيه المسلم في حاجته حتى يثبتها له، ثبت الله تعالى قدمه يوم تزل الأقدام ".*
 
*📓📔 (السلسلة الصحيحة) .*

 
*✍️ قال رسول الله ﷺ :*
 
*" أفضل الأعمال أن تدخل على أخيك المؤمن سروراً، أو تقضي عنه ديناً، أو تطعمه خبزاً ".*
 
*📓📔 (صحيح الجامع) .*

 
*✍️ قال رسول الله ﷺ :*
 
*" ما من مسلم يُقرضُ مسلماً مرتين إلا كان كصدقتها مرة ".*
 
*📓📔 (صحيح ابن ماجه) .*

 
*✍️ قال رسول الله ﷺ :*
 
*" من أنظر معسراً ، أو وضع عنه أظله الله في ظله ، يوم لا ظل إلا ظله ".*
 
*📓📔 (صحيح الجامع) .*


*✍️ قال رسول الله ﷺ :*
 
*" من يسر على مُعسر يسر الله عليه في الدنيا والآخرة ".*
 
*📓📔 (صحيح الجامع) .*


*✍️ قال رسول الله ﷺ :*
 
*" كان رجل يداين الناس، فكان يقول لفتاه: إذا أتيت معسراً فتجاوز عنه، لعل الله أن يتجاوز عنا، فلقى الله، فتجاوز عنه ".*
 
*📓📔 (متفق عليه) .*

 
*✍️ قال رسول الله ﷺ :*
 
*" من سره أن ينجيه الله من كرب يوم القيامة فلينفس عن معسر، أو يضع عنه ".*
 
*📓📔 (رواه مسلم) .*

Urdu

💎 *مسلمانوں کی حاجات پوری کرنے کی فضیلت*
                                🤞

▪️ *کیا ہی بہتر ہو کہ ہر وہ شخص اسے جان لے جو مسلمانوں کی ضروریات پوری کرتا ہے یا پوری کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ اس کے لیے اللہ تعالیٰ کے پاس کتنا بڑا اجر ہے :*

*1- اللّٰہ تعالیٰ اس کی حاجت کے پورا کرنے کے نگران ہو جاتے ہیں -*
*2- مسجد نبوی میں اعتکاف سے افضل عمل ہے -*
*3- اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک اعمال میں سے سب سے افضل ہے ۔*
*4- اللّٰہ تعالیٰ اس کے قدم پل صراط پر جمائے رکھے گیں -*
*5- اللہ تعالیٰ اس کے لیے ، اس کے کام آسان کر دیتے ہیں -*
*6- قیامت کے دن اللہ مہربان کے عرش کے سائے کے نیچے ہو گا -*

▪️ *( مذکورہ بالا فضائل پر ) آپ کے (ملاحظہ کے) لئے دلائل :*

✍️ *رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا :*

*" جو شخص اپنے بھائی کی حاجت ( کی تکمیل ) میں مصروف ہوا تو اللہ تعالیٰ اس کی حاجت ( پوری کرنے ) میں لگ گیا " -*

📓📔 ( صحیح الجامع )

✍️ *" اللّٰہ تعالیٰ اپنے بندے کی مدد میں رہتے ہیں جب تک وہ اپنے بھائی کی مدد میں رہے "-*

📓📔 ( صحیح مسلم )

✍️  *رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا :*

*" اور یہ کہ میں ( آپ ﷺ ) اپنے مسلمان بھائی کی ضرورت ( پوری کرنے ) کی خاطر چلوں ، میرے لیے یہ زیادہ محبوب عمل ہے کہ میں مسجد ( نبوی ) میں مہینے کا اعتکاف کروں "-*

📓📔 ( السلسلة الصحیحة )

✍️ *رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا :*

*جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ اس کی ضرورت ( پوری کرنے ) کی خاطر چلا یہاں تک کہ وہ ( اس کے کام میں )  اس کے ساتھ رہا ، اللّٰہ تعالیٰ اس کے قدم اس دن مضبوط رکھیں گے کہ جس دن ( لوگوں کے ) قدم ڈگمگا رہے ہوں گے "-*

📓📔 ( السلسلة الصحیحة )

✍️ *رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا :*

*" اعمال میں سے سب سے افضل عمل یہ ہے کہ آپ اپنے مومن بھائی کی خوشی میں شریک ہوں یا اس کا قرض ادا کریں یا اسے روٹی ( کھانا ) کھلائیں "-*

📓📔 ( صحیح الجامع )

✍️ *رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا :*

*" جس شخص نے کسی تنگ دست کے لئے آسانی کی تو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اس کے لیے آسانی کرے گا "-*

📓📔 ( صحیح الجامع )

✍️ *رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا :*

*" ایک شخص لوگوں کو قرض دیا کرتا تھا پھر وہ اپنے ملازم سے کہا کرتا تھا ؛ جب کوئی تنگدست تمہارے پاس آئے تو اس سے درگذر کا معاملہ کیا کرو ، امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سے درگزر فرمائے گا ، تو ( جب وفات کے بعد ) وہ اللہ تعالیٰ سے جا ملا تو اللہ تعالیٰ نے اس سے عفو و درگزر کا معاملہ کیا "-*

📓📔 ( متفق علیہ ؛ بخاری و مسلم ).

✍️ *رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا :*

*" جو شخص چاہے کہ اللہ تعالیٰ اسے قیامت کی مصیبتوں سے نجات دے تو وہ تنگدست کو سہولت دے یا اس کا قرضہ اتار دے "-*

📓📔 ( صحیح مسلم )