Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
للصباح نفحات في جبين الكون
تؤججها نسمات الصباح المشرقة
ومع تلك النسمات نرى صور الأحبة
فنطرق الباب لنقول لكم
صباح المودة والمحبة
اللهم
أنت المعطي لمن دعاك يامن ترانا ولانراك
وترزقنا ولانبلغ ثناك
إجعل لأحبتي بكل دعوة إجابة
و ارزقنا خير هذا اليوم فتحه ونصره
ونوره وهداه
و أعوذ بك من شر مافيه وشر ما بعده
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
صبح کے وقت اس جہاں کی پیشانی پر (خوشبو کی) مہکیں ہیں ، جن کو صبح کی روشن بادِ نسیم (ہوا کے جھونکے) مزید خوشگوار بناتے ہیں ،
ان (خوشبودار) جھونکوں کے ساتھ ہم احباب کی صورتیں (چہرے) دیکھتے ہیں پس ہم (صبح) کے دروازے پر دستک دیتے ہیں تاکہ ہم آپ (احباب) کو کہہ سکیں
"(آپ کی صبح) دوستی اور محبت کی صبح ہو"
اے اللّٰہ!
آپ ہی اس کو دینے والے ہیں جس نے بھی آپ سے مانگا ،،
اے وہ ذات !
آپ ہمیں دیکھتے ہیں اور ہم آپ کو نہیں دیکھتے ،،
آپ ہمیں وسائل رزق مہیا کرتے ہیں اور ہم آپ کی تعریف کو (آپ کی شان کے مطابق) نہیں پہنچ پاتے (نہیں کر سکتے) ،،
آپ میرے احباب کے لیے ہر دعا کو قبولیت والی بنا دیجیے ،
ہمیں اس دن کی بھلائی (یعنی) اس کی فتح (مخالف فکر پر غلبہ) ، اس میں مدد ، اس کا نور اور اس کی ہدایت ہمیں دے دیجیے ،
میں آپ سے پناہ مانگتا ہوں اس شر سے جو اس (دن) میں ہے اور اس شر سے بھی جو اس کے بعد (آنے والے دنوں میں) ہے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size