Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
رحم الله الخليفة العادل عمر بن عبدالعزیز الذي قال :
من أراد أن يصحبنا فليصبحنا بخمس :
1. يوصل إلينا حاجة من لاتصل إلينا حاجته
2. ويدلنا على العدل إلى مالا نهتدي إليه،
3. ويكون عونا لنا على الحق
4. ويؤدي الأمانة إلينا وإلى الناس
5. ولايغتاب عندنا أحدا
اللهم
وفقنا واهدنا إلى إقامة العدل والإحسان وزكي أنفسنا واستر علينا في الدنيا والآخرة.
آمين يارب العالمين
خلیفہ عادل حضرت عمر بن عبد العزیز (اللّٰہ آپ پر رحم فرمائے) نے فرمایا :
جو کوئی ہماری صحبت اختیار کرنا چاہتا ہے تو اسے چاہئیے کہ وہ ہمارے لیے ہر صبح (ہر دن) پانچ کام کرے :
1- ہمارے پاس اس شخص کی حاجت لے کر آئے کہ جس کی حاجت ہم تک نہیں پہنچی ،
2- ہمیں (اس حاجت کے معاملے میں) عدل وانصاف پر اس حوالہ سے رہنمائی کرے (رخ دے) کہ جس کی طرف ہم نہیں پہنچے ،
3- ہمارے لیے حق بات پر معاونت کرے ،
4- امانت کا فریضہ ہمارے لیے اور لوگوں کے لیے ادا کرے ،
5- ہمارے پاس کسی کی غیبت نہ کرے۔
اے اللّٰہ!
ہمیں (اعمال خیر) بجا لانے کی توفیق دیجئے ،
عدل واحسان قائم کرنے پر ہماری رہنمائی فرمائیے ،
ہمارے نفوس کا تزکیہ فرما دیجیے ،
اور ہمارے (عیوب) پر دنیا اور آخرت میں پردہ ڈال دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!