Dua on Dec 18, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اَللّٰهُمَّ 
إِنَّا نَسْتَغْفِرُكَ مِمَّا تُبْنَا إِلَیْكَ مِنْهُ ثُمَّ عُدْنَا فِیْهِ 
وَنَسْتَغْفِرُكَ لِمَا جَعَلْنَاهُ لَكَ عَلیٰ أَنْفُسِنَا فَلَمْ نُوَفِّ لَكَ بِهٖ 
وَنَسْتَغْفِرُكَ مِمَّا زَعَمْنَا أَنَّا أَرَدْنَا بِهٖ وَجْھَكَ فَخَالَطَ قُلُوْبُنَا مَا قَدْ عَلِمْتَ 
یَا مَالِكَ الْمُلْكِ وَکَّلْنَا أمْرَكَ وَاسْتَوْدَعْنَاكَ ھَمَّنَا 
فَبَشِّرْنَا بِمَا یَفْتَحُ مَدَاخِلَ الْسَّعَادَةِ إلیٰ قُلُوْبِنَا 

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

Urdu

اے اللّٰہ! 
بیشک ہم آپ سے اپنے ان گناہوں کی معافی چاہتے ہیں جن سے ہم نے آپ کی طرف توبہ کی  پھر ہم نے ان کو دوبارا کیا۔
ہم آپ سے ان باتوں کی معافی چاہتے ہیں جنہیں ہم نے آپ کے لیے، اپنے نفسوں پر مقرر کیا تھا پھر انہیں آپ کے لیے، ہم پورا نہ کرسکے، 
ہم آپ سے  ان باتوں کی معافی چاہتے ہیں جن کے بارے میں ہمارا خیال تھا کہ ہم نے ان سے آپ کی رضا چاہی پھر ہمارے دلوں میں ان (غلط) باتوں کی آمیزش ہوگئی جنہیں یقیناً آپ جانتے ہیں ۔
اے سلطنت کے حقیقی مالک !
ہم نے اپنے معاملہ کو آپ کے سپرد کردیا اور اپنے تفکرات  آپ کے حوالے کردئیے۔
پس آپ ہمیں اس کی خوشخبری دے دیجیے جو ہمارے دلوں کی طرف سعادت کے دروازے کھول دے۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے