Dua on Dec 18, 2023

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم 
كل نفس قد استيقظت ولها عندك حاجة 
ولها فيك رجاء، فنسألك بعزتك وجلالك
وكرمك وجودك أن تقضي لنا حوائجنا 
وترحمنا برحمتك التي وسعت كل شيء 
اللهم 
يا ولي الإسلام وأهله ثبتنا على الإسلام 
حتى نلقاك به 

             آمـــــــــين يارب العالمين 
     حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

Urdu

اے اللّٰہ ! 
(صبح کے وقت) ہر نفس (انسان) نیند سے اس حالت میں بیدار ہوچکا ہے کہ اس کی آپ کے پاس ضرورت ہے اور اسے آپ کی ذات سے امید ہے ۔
پس ہم ، آپ کی عزت ، آپ کے جلال ، آپ کی مہربانی اور آپ کی سخاوت کے وسیلہ سے آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ
آپ ہماری ضروریات کو پورا فرما دیجیے اور اپنی اس رحمت کے سبب ، جو ہر چیز پر حاوی ہے ، ہم پر رحم فرمائیے ۔
اے اللّٰہ!
اے دین اسلام اور اس سے تعلق والوں کے نگران ومددگار ! 
ہمیں دین اسلام پر ثابت قدم رکھئیے یہاں تک کہ ہم آپ سے ملاقات کریں (دنیا سے رخصت ہوں)۔ 

 اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔