Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهُــــــمَّ
إنا نسألك في هذا اليوم
أن تمسح عنا أوجاعنا وتنير ظلمات ليالينا
اللهُــــــمَّ
إسقنا فرحاً وارزقنا من كل مداخل الخير ،
اللهُــــــمَّ
اجعل لنا من كل خير نصيبا وإلى كل خير سبيلا برحمتك يا أرحم الراحمين ،
اللهُــــــمَّ
اسقِ قلوبنا بِذكركَ حتّى تُروى وأشبع أرواحنا بطاعتك حتّى تقوى ،
اللهُــــــم
َّ أَسعِد قلوبنا بما أنتَ أعْلَمُ بِهِ مِنّا.
اللهُــــــم
إنا َّ نسألك يا كريم أن تطهر قلوبنا من الكبر والحسد .
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
بیشک آپ سے ہم اس دن میں درخواست کرتے ہیں کہ
آپ ہم سے ، ہماری تکلیفیں دور کر دیجیے
اور ہماری راتوں کے اندھیرے روشن کر دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں خوشی سے سیراب کر دیجیے اور ہمیں بھلائی کے تمام راستوں سے نواز دیجیے ،
اے اللّٰہ!
اے ارحم الراحمین ! اپنی رحمت کے سبب ہمیں ، تمام بھلائیوں میں سے حصہ اور ہر بھلائی تک رسائی دے دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمارے دلوں کو اپنے ذکر سے سیراب کر دیجیے یہاں تک کہ وہ (اس سے) معمور (آباد) ہو جائیں اور ہماری روحوں کو اپنی اطاعت سے مالامال کردیجیۓ یہاں تک کہ انہیں تقویت حاصل ہوجائے۔
اے اللّٰہ!
ہمارے دلوں کو اس چیز کے ذریعہ سعادت عطا کیجیے ، جس کے بارے میں آپ ہم سے زیادہ (بہتر) جانتے ہیں ،
اے اللّٰہ!
اے مہربان ذات ! بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ ہمارے دلوں کو تکبر اور حسد سے پاک کر دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size