Dua on Jun 18, 2021

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

للهم  إني أسألك حفظ الرفاق والأحباب من كل فراق  
وأن تزيل عنا وعنهم كل كرب وهم وشقاق  
اللهم يامن أوجد فأبدع
وأرشد فأقنع وأعطى فأوسع
يامن له الحمد في الأولى والآخرة ..
اللهم إجعلني"وأحبتي" أغنى خلقك بك
وأفقر عبادك إليك
وأرحمنا رحمة تغنينا عمن سواك
وحقق أمانينا
وأجعلنا في أمانك وضمانك يارب العالمين
وارحمنا وارحم موتانا وموتى المسلمين ..
  اللهم انت العالم بسرائرنا فاصلحها
وانت العالم بحوائجنا فاقضها
وانت العالم بذنوبنا فاغفرها
وانت العالم بعيوبنا فأسترها .

           اللهم امين

اللهم صَل وسلم على سيدنا محمدﷺ وعلى آله وصحبه وسلم. 
 

Urdu

اے اللہ ! بیشک میں آپ سے سوال کرتا ہوں : 
رفقاء  اور احباب کو ہر (قسم کی) جدائی سے محفوظ رکھئے ، 
اور اس کا کہ آپ ہم سے اور ان ( احباب) سے ہر اذیت ، پریشانی اور باہم نفرت کو دور رکھئے ۔ 
، 
اے وہ ذات ؛ 
جس نے چیزوں کو  بنایا تو بغیر نمونے کے منفرد بنایا ، 
اپنی رہنمائی ( قرآن حکیم ) سے نوازا تو اطمینان بخشا ، 
اور ( نعمتیں ) عطا کیں تو وسعت سے دیں ، 
اے وہ ہستی ؛ جس کی دنیا و آخرت میں تعریف ہے ! 
اے اللہ ! 
مجھے اور میرے احباب کو
اپنے تعلق کے سبب ، اپنی مخلوق میں سے سب سے زیادہ دوسروں سے بے نیاز ،
اور اپنی طرف سب سے زیادہ محتاج بنا دیجیے ، 
ہم پر ایسی رحمت فرما دیجیے جو آپ کے سوا سب سے بے پرواہ کردے ، 
اور ہماری آرزوؤں کو حقیقت بنا دیجیے ، 
اے اقوام عالم کے پروردگار ! 
 ہمیں اپنی امان اور ضمانت میں طے کر لیجیے ، 
ہم پر ، ہمارے فوت شدگان پر اور تمام مسلمانوں کے فوت شدگان پر رحم فرما دیجیے ۔۔ 
اے اللہ ! 
آپ ہی ہمارے پوشیدہ امور کو جانتے ہیں ، پس آپ انہیں سنوار دیجئے ، 
آپ ہی ہماری حاجتوں کو جانتے ہیں ، پس آپ انہیں پورا فرما دیجیے ، 
آپ ہی ہمارے گناہوں کو جانتے ہیں ، پس آپ انہیں بخش دیجیے ، 
آپ ہی ہمارے عیبوں کو جانتے ہیں ، پس ان پر پردہ ڈال دیجیے ۔ 

اے اللہ ! ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے ! 

اے اللہ ! ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ ، آپ کی آل اور تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر رحمتیں نازل فرما دیجیے اور سلامتی دے دیجیے ۔