Dua on Apr 18, 2022

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم
 إنا نسألك أن ترزقنا في حياتنا البركة 
والنور والبصيرة في قلوبنا 
 ونسألك أن تدبر لنا شئوننا،
 وأن تُيسر لنا أحوالنا، 
وتهدينا لما فيه الخير والفلاح لنا.

.اللهم 
بلغنا ليلة القدر 
 وأعطنا فيها من خير ماتعطي منه عبادك الصالحين
 ولاتحرمنا عطاياها ونفحاتها وهداياها ونورها وبركتها يا الله 

اللهم 
أعتق رقابنا من  النار وأسكنا  الفردوس الأعلى بغير حساب ولا عذاب .

اللهم 
إنك عفو كريم تحب العفو فاعف عنا يا كريم .

 آميــــــــــــــن يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

Urdu

اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ 
آپ ہماری زندگی میں برکت ، ہمارے دلوں میں روشنی اور بصیرت عطا کریجیے ، 
ہم آپ سے سوال کرتے ہیں کہ آپ ، ہمارے (درپیش) معاملات  میں ہمارے لیے تدبیر (بندوبست) فرما دیجیے ، 
آپ ہمارے لیے ، ہمارے حالات کو آسان کر دیجیے ، 
ہمیں اس کی راہ بتلا دیجیے جس میں ہمارے لیے بھلائی اور کامیابی ہے ، 

اے اللّٰہ!
ہمیں لیلۃالقدر تک رسائی عطا کیجئے ، 
 ہمیں اس رات میں ، اس بھلائی میں سے عطا فرما دیجیے جو آپ اپنے نیک بندوں کو عطا کرتے ہیں ، 

اے اللّٰہ!
آپ ہمیں اس رات میں ، اس کی نوازشات سے ، اس کے خوشبودار جھونکوں سے ، اس رات کے تحائف سے ، اس کی روشنی سے اور اس کی برکت سے محروم نہ فرمائیے ، 

اے اللّٰہ!
ہماری گردنوں کو دوزخ کی آگ سے نجات دے دیجیے اور ہمیں جنت کے فردوس اعلی (بلند ترین باغ) میں بغیر کسی حساب و عذاب کے رہائش پذیر کر دیجیے ، 

اے اللّٰہ!
اے کرم والے ! 
بیشک آپ بہت زیادہ معاف کرنے والے ، مہربان ہیں ، معاف کرنے کو پسند کرتے ہیں پس آپ ہمیں معاف فرما دیجیے ، 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ سب احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ سب کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔