Dua on Mar 18, 2025

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اَللّٰهُمَّ 
بَارِكْ لَنَا فِیْ ھٰذَا الْشَّھْرِ الْفَضِیْلِ وَخَصِّنَا فِیْهِ بِالْرَّحْمَةِ، 
وَارْزُقْنَا الْتَّوْفِیْقَ وَالْعِصْمَةَ، 
وَطَھِّرْ قُلُوْبَنَا یَا مَنْ لَّا یُشْغِلُهٗ إِلْحَاحُ الْمُلِحِّیْنَ 
اَللّٰهُمَّ
بَلِّغْنَا قِیَامَ لَیْلَةِ الْقَدْرِ وَارْزُقْنَا فَضْلَھَا

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

Urdu

اے اللّٰہ!
ہمیں اس فضیلت والے مہینے (رمضان المبارک) میں برکت دے دیجیے اور ہمیں اس میں اپنی رحمت کے ساتھ مخصوص کرلیجیے، 
ہمیں (اعمال صالحہ کی) توفیق اور (گناہوں سے) تحفظ دے دیجیے، 
اے وہ ہستی جس کو (کسی چیز کا) تقاضا کرنے والوں کا اصرار (کسی اور چیز سے) غافل نہیں کرسکتا ! 
ہمارے دلوں کو (بے ادبی اور بد اخلاقی کی تمام نوعیتوں سے) پاک کر دیجیے، 
اے اللّٰہ !
ہمیں لیلۃالقدر کے قیام تک پہنچا دیجیے اور ہمیں اس کی فضیلت (سے استفادہ) عطا کر دیجیے۔ 

 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔