Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اَللّٰهُمَّ
إِنَّا نَسْأَلُكَ بِأَسْمَائِكَ الْحُسْنیٰ وَبِصِفَاتِكَ الْعُلیٰ وَبِرَحْمَتِكَ الَّتِیْ وَسِعَتْ کُلَّ شَیْئٍ ،
أَنْ تَمُنَّ عَلَیْنَا بِالْشِّفَاءِ الْعَاجِلِ،
وَأَلَّا تَدَعَ فِیْنَا جُرْحًا إِلَّا دَاوَیْتَهٗ،
وَلَا أَلَمًا إِلَّا أَسْکَنْتَهٗ، وَلَا مَرَضًا إِلَّا شَفَیْتَهٗ،
وَأَلْبِسْنَا ثَوْبَ الْصِّحَّةِ وَالْعَافِیَةِ عَاجِلًا غَیْرَ آجِلٍ،
وَشَافِنَا وَعَافِنَا وَاعْفُ عَنَّا،
وَاشْمُلْنَا بِعَطْفِكَ وَمَغْفِرَتِكَ،
وَتَوَلَّنَا بِرَحْمَتِكَ یَا أَرْحَمَ الْرَّاحِمِیْنَ۔
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
بیشک آپ کے اچھے ناموں، آپ کی بلند صفات کے وسیلے سے اور آپ کی اس رحمت کے وسیلہ سے جو ہر چیز پر محیط ہے، ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ
آپ ہم پر جلد شفا یابی کے ساتھ احسان فرمائیے،
اور ہمارا کوئی زخم علاج کے بغیر، کوئی درد سکون کے بغیر اور کوئی بیماری شفا کے بغیر نہ رہنے دیجئے۔
ہمیں آپ بغیر کسی تاخیر کے صحت اور عافیت کا لباس فوری پہنا دیجئے۔
ہمیں شفا دے دیجئے، ہمیں عافیت دے دیجئے اور ہم سے درگذر کیجئے،
ہمیں اپنی شفقت اور اپنی بخشش میں شامل کر لیجئے اور
اے ارحم الراحمین!
(نفس کی مکاریوں اور شیطانی نظام کے اثرات سے) ہماری نگرانی کیجئے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size