Dua on Jan 18, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

عن النبي ﷺ قال:
 ما يصيب المسلم من نَصَب، ولا وَصَب،
 ولا هم، ولا حزن، ولا أذى، ولا غم، 
حتى الشوكة يشاكها إلا كفر الله بها من خطاياه.
اللهم 
ارفع عنا الأذى واغسل خطايانا وكفر عنا سيئاتنا 
وتب علينا إنك أنت التواب الرحيم 

                  آمـــــــــين يارب العالمين 
          حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

Urdu

نبی ﷺ سے روایت ہے ، آپ نے فرمایا : 
مسلمان کو جو بھی تھکاوٹ ، کمزوری ، پریشانی ، افسردگی ، اذیت اور غم پہنچتا (ملتا) ہے یہاں تک کہ کانٹا چھبے  تو اللّٰہ تعالیٰ اس (غیر اختیاری) سبب سے اس کے گناہوں کو معاف فرما دیتے ہیں۔ 
(یہ حدیث حضرت ابو سعید خدری اور حضرت ابوھریرہ رضی اللّٰہ عنھما نے روایت کی ہے ، صحیح مسلم ؛ 4573)

اے اللّٰہ!
ہم سے اذیت کو اٹھا لیجئے ، ہماری لغزشوں کو (ہمارے اعمال نامے سے) دھو دیجیے ، ہمارے گناہوں کو معاف کر دیجیے اور ہماری توبہ قبول کیجئے، بیشک آپ توبہ قبول کرنے والے مہربان ہیں۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔