Dua on Dec 17, 2022

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم زدنا ولا تنقصنا، 
وأكرمنا ولا تهنا، 
وأعطنا ولا تحرمنا، 
وآثرنا ولا تؤثر علينا، 
وأرضنا وارض عنا، 
اللهم أقل عثراتنا، 
واغفر زلاتنا، 
وكفّر عنا سيئاتنا، 
وتوفنا مع الأبرار، 
يا عزيز يا غفار،
اللهم واجعلنا ممن طال عمره وحسن عمله واصلح نياتنا وذرياتنا اللَّهُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِكَ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِهِ عَدَدَ إِنْعَامِ الله وَأِفْضَالِهِ.

Urdu

اے اللّٰہ!
اپنی (نعمتیں) ہمارے لیے زیادہ کیجیے اور کم نہ فرمائیے ، 
ہمیں عزت دیجیے اور رسوا نہ کیجیے ، 
ہم پر اپنی نوازش کیجیے اور محروم نہ رکھیے ، 
ہمیں (دوسروں کو نوازنے میں) ترجیح دیجیے اور ہم پر کسی دوسرے کو ترجیح نہ دیجیے ، 
ہمیں خوش کر دیجیے اور ہم سے خوش ہو جائیے ، 

اے اللّٰہ!
ہماری لغزشوں کو معاف کر دیجیے ، 
ہمارے گناہوں کو بخش دیجیے ، 
ہماری کوتاہیوں سے درگزر فرمائیے ، 
ہمیں نیک لوگوں میں شامل کر کے اپنے پاس بلایئے ، 
اے غالب ذات ! اے سب سے زیادہ بخشنے والے ! 
(ہماری دعائیں قبول کر لیجئے) 

اے اللّٰہ!
ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما دیجیے جن کی عمریں لمبی ہوں اور ان کے عمل اچھے ہوں ، 
ہماری نیتوں اور ہماری اولاد کو بہتر بنا دیجیے ، 

اے اللّٰہ!
رحمتیں نازل فرمائیے ، سلامتی دیجیے اور ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ اور آپ کی آل پر اپنے انعامات اور عطاؤں کی مقدار میں برکت دیجیے ۔