Dua on Dec 17, 2021

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

أسال الله الذى لايعجزه شى فى الأرض ولا فى السماء ان يطهر أيامكم  من الهم والحزن وأن يفتح لنا ولكم أبواب رحمته ويرزقنا وإياكم من واسع فضله،  
أسال الله العلى العظيم ان يهب لنا وإياكم عفوا يكفينا وعافيه تغنينا وعتقا من النار ينجينا ومقامًا عاليا فى الفردوس يعلينا ونظرة لوجهه ترضينا.
 ‏اللّهُم أرحم أرواحاً صعدت إليك تراها ولا نراها كُنا ولا زلنا نحبها ولم يعُد بيننا وبينها إلا الدعاء. 
وصلى الله على محمد وعلى آله وصحبه الطيبين الطاهرين

Urdu

اللّٰہ تعالی سے میں سوال کرتا ہوں جسے زمین وآسمان میں کوئی چیز عاجز نہیں کر سکتی کہ وہ :
آپ کے دنوں کو پریشانی اور غم سے پاک رکھے ، 
ہمارے اور آپ کے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے ، 
ہمیں اور آپ کو اپنے وسیع فضل سے نوازے ، 
بلند اور عظمت والے اللّٰہ تعالی سے میں سوال کرتا ہوں :  
ایسی معافی کا ، جو ہمیں (نجات کے لیے) کافی ہو جائے ، 
ایسی عافیت کا ، جو ہمیں دوسروں سے بے نیاز کر دے ،  
آگ سے ایسی آزادی کا ، جو ہمیں (عذاب سے) نجات دے ، 
جنت الفردوس میں ایسے بلند مقام کا ، جو ہمیں (وہاں) سرفراز کر دے ، 
اور اپنے (شایان شان) چہرے کی طرف ایسی نظر کا ، جو ہمیں مطمئن کر دے ، 
اے اللّٰہ!
ہماری ان روحوں پر رحم فرما دیجیے جو آپ کی طرف پہنچی ہیں جن کو آپ دیکھتے ہیں اور ہم ان (روحوں) کو نہیں دیکھتے مگر ہم ان سے ہمیشہ سے محبت کرتے ہیں جبکہ ہمارے اور ان کے درمیان صرف دعا کا رابطہ ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ حضرت محمد مصطفیٰﷺ پر ، آپ کی آل پر اور آپ کے  طیب و طاہر (پاکیزہ) صحابہ کرام پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔