Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
کَمْ ھِیَ مُرِیْحَة ھٰذِهِ الْآیَةِ :
{ فَمَا ظَنُّکُمْ بِرَبِّ الْعَالَمِیْنَ }
؛؛؛ اَللّٰھُمَّ إِنَّا نَظُنُّ بِكَ ۔۔
غُفْرَانًا، وَعَفْوًا، وَمُعَافَاةً، وَسِتْرًا، وَتَوْبَةً، وَھِدَایَةً، وَنَصْرًا، وَسَعَادَةً، وَثُبَاتًا، وَرِزْقًا، وَتَوْفِیْقًا، وَفَرَجًا قًرِیْبًا؛ وَحُسْنَ خَاتِمَةٍ
أَسْاَلُ اللّٰهَ الَّذِیْ لَا یُعْجِزُهٗ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی الْسَّمَاءِ
أَنْ یُّعْطِیَکُمْ فَیُرْضِیْکُمْ ،،
وَیَرْزُقَکُمْ فَیُغْنِیْکُمْ ،،
وَیَھَبَکُمُ الْخَیْرَ کُلَّهٗ مِنْ وَّاسِعِ فَضْلِهٖ ،،
وَأنْ یَّمْلَأَ قُلُوْبَکُمْ سَعَادَةً لَا شَقَاءَ بَعْدَھَا
پس یہ قرآنی آیت (بندگانِ خدا) کو کس قدر راحت (سکون پہنچانے) والی ہے!
{ پھر تمہارا کیا خیال (گمان) ہے جہانوں کے پروردگار کے بارے میں} اَلصَّافَّآت ؛ 87
؛؛؛ اے اللّٰہ! بیشک ہم آپ کے بارے میں گمان رکھتے ہیں ۔۔
(اپنے) گناہوں کی بخشش کا،
(خطاؤں پر) درگزر کا،
امراض وآفات سے محفوظ رکھنے کا،
عیوب پر ستر پوشی کا،
گناہوں سے توبہ کی قبولیت کا،
سیدھے راستے کی رہنمائی کا،
دشمنوں پر غلبہ کے لیے مدد کا،
کامیابی کا،
سچے نظریہ پر ثابت قدمی کا،
وسائل رزق کے حصول کا،
اعمال صالحہ کی توفیق کا،
قریب وقت میں کشادگی کا؛
اور اچھے انجام کا۔
اللّٰہ تعالیٰ سے جسے نہ ہی زمین پر اور نہ ہی آسمان میں کوئی چیز عاجز کر سکتی ہے ، میں درخواست کرتا ہوں کہ :
وہ آپ (احباب) کو (اپنی نعمتیں) عطا کرے تو آپ کو خوش کردے ،،
آپ کو وسائل رزق دے تو آپ کو (ان سے) مالا مال کردے ،،
اپنے وسیع فضل سے آپ کو تمام بھلائیاں دے ،،
اور آپ کے دلوں کو ایسی سعادت سے بھرپور کردے کہ اس کے بعد (اس سے) محرومی نہ ہو
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size