Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم
يا من لا يشغله سمع عن سمع
و يا من لا تغلطه كثرة المسائل
ولا يتبرم بإلحاح عباده الملحين عليه
أذقنا برد رحمتك وكرم استجابتك
اللهم
اجعلنا من المتواضعين
ولا تجعل الكبر والغرور يملأ قلوبنا
واجعلنا عونا لعبادك
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
اے وہ ذات ! جسے کسی (کی اپنی حاجت کے لیے پکار) کی سماعت ، کسی دوسرے کی (حاجت کی) سماعت سے غافل نہیں کرتی (یعنی ہر وقت ہر ایک کی سنتا ہے)
اے وہ ہستی ! جسے (انسانی) مسائل کی کثرت (ان کے حل کے حوالہ سے) کسی غلطی میں مبتلا نہیں کرتی،
اور نہ وہ اپنے سے اصرار کے ساتھ مانگنے والوں کے اصرار سے تنگ (پریشان) ہوتا ہے !
آپ اپنی رحمت کی ٹھنڈک اور اپنی دعا کی قبولیت کے کرم سے ہمیں ذائقہ (حصہ) دے دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں تواضع (انکساری) کے ساتھ رہنے والوں میں شامل کر لیجیے ،
ہمارے دلوں کو تکبر و غرور سے نہ بھرنے دیجئے
اور ہمیں اپنے بندوں کے لیے مددگار بنا دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size