Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم بارك لنا في أعمارنا وأجعلها شاهدًا لنا لا علينا ربِ متعنا براحة البال وصلاح الحال وقبول الأعمال وصحة الأبدان
يا مالك الملك وكلناك أمورنا وأستودعناك همّومنا
فبشرنا بما يفتح مداخل السعادة في قلوبنا عاجلاً غير آجلاً
اللهم إنا نسألك فرجًا لكل مهموم وشفاءً لكل مريض ومغفرة لكل ذنب وهداية لكل عبد ورزقاً لكل محتاج ورحمة لموتانا وجميع موتى المسلمين
يارب العالمين..
اے اللہ !
ہماری عمروں میں برکت پیدا فرما دیجیے اور انہیں اپنی جناب میں ہمارے حق میں گواہ بنا دیجیے نہ کہ ہمارے خلاف ۔
اے میرے پروردگار !
ہمیں فائدہ دے دیجیے :
دل کی راحت ، حالت کی درستگی ، اعمال کی قبولیت اور بدنوں کی صحت کے ساتھ ۔
اے سلطنت کے مالک !
ہم نے اپنے کاموں کو تیرے سپرد کیا اور اپنے غموں کو تیرے پاس امانت رکھا پس ہمیں ، ہمارے دلوں کی سعادت کی راہیں کھولنے کی ، جلدی سے نہ کہ تاخیر سے خوشخبری دے دیجیے ۔
اے اللہ !
بیشک ہم سوال کرتے ہیں :
ہر غمزدہ کے لیے کشادگی ، ہر بیمار کے لیے شفا ، ہر گناہ کی بخشش ، ہر بندے کے لیے ہدایت ، ہر محتاج کے لیے رزق ، اپنے اور تمام مسلمانوں کے فوت شدگان کے لیے رحمت کا ..