Dua on Apr 17, 2026

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اَلْْلّٰهُمَّ
صَلِّ وَ سَلِّمْ عَلیٰ سَیِّدِنَا وَ مَوْلَانَا مُحَمَّدٍ ﷺ اَلَّذِیْ أَیَّدْتَّهٗ بِالْمَلَائِکَةِ ذَوِی الْقُوَّةِ، صَلوٰةً نَّبْرَأُ بِھَا مِنْ حَوْلِنَا وَ الْقُوَّةِ، وَ نَلْجَأُ بِھَا اِلیٰ حَوْلِكَ وَ طَوْلِكَ، وَ تَھَبُنَا بِھَا الْعَوْنَ عَلیٰ طَاعَتِك وَ الْقُوَّةِ، وَ عَلیٰ آلِهٖ وَ سَلِّمْ تَسْلِیْمًا
اَللّٰهُمَّ
اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحَشُرَنا فِيْ زُمْرَتِهٖ

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ

Urdu

 اے اللّٰہ!  
 آپ ہمارے سردار اور ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر جنہیں آپ نے طاقتور فرشتوں کے ساتھ تائید مہیا کی ، رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی دیجیے، 
 ایسی رحمتیں (نازل کردیجیے) کہ جن کے ذریعہ ہم اپنی طاقت اور قوت سے بیزاری اختیار کرلیں اور ان کے سبب ہم آپ کی طاقت اور قوت کی پناہ لیں اور اس کے ذریعے ہمیں آپ اپنی فرمانبرداری پر اپنی طاقت اور قوت عطا کر دیں، 
(اور اسی طرح) آپ ﷺ کی آل پر بھی رحمتیں نازل فرمائیے اور خصوصی سلامتی عطا کیجیے۔ 
 اے اللّٰہ! 
  ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کیجیے۔ 

 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!