Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهمَّ
إنا نعوذ بك من ذل النفس وسواد القلب،
و من يوم لاحياة فيه
وابتسامة لاروح فيها
ونعوذ بك من كسر الخاطر
ومن نوم بلا راحة، واستيقاظ بلا غاية
ونعوذ بك من ذلك السؤال وتقلب الأحوال
ومن وفاة الروح قبل وفاة الجسد .
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
بیشک ہم ، نفس کی پستی سے ، دل کی سیاہی سے ، ایسے دن سے جس میں زندگی نہ ہو (یعنی مایوسی ہو) اور بے جان مسکراہٹ سے (کہ دل پریشاں ہو) ، آپ کی پناہ میں آتے ہیں ،
اور ہم آپ سے دل کے ٹوٹنے سے ، بے آرامی کی نیند سے اور بے
مقصد جاگنے سے (بھی) آپ کی پناہ میں آتے ہیں ،
اور ہم محتاجی (کے تسلط) سے ، حالات کی (منفی) تبدیلی سے اور جسمانی موت سے پہلے ، روح کی موت سے (بھی) آپ کی پناہ میں آتے ہیں۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ سب احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔