Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
من الجمال الذي اودعه الله فينا (قدرتنا على النهوض كلما تعثرنا)
نسقط مره فنحزن ونظن انها النهايه ثم يأتي العون من الله..
ويشرق النور من جديدفي زوايا ارواحنا ننهض وكلنا يقين ان الله معنا ،
وان الله يدلنا يعيننا ويبدلنا خيرا مما فقدنا .
لا احد يمددك بالامل ويساعدك لتنهض من جديد الا الله كيف تضعف وانت عبد للقوي الجبار.
صباحكم سعاده ورضى .
خوبصورت چیز جو اللّٰہ تعالیٰ نے ہمارے اندر رکھی ہے ( یعنی دوبارہ اٹھنے کی طاقت ، خصوصاً اس وقت جب کبھی ہمیں ٹھوکر لگتی ہے ) ہم کسی وقت گر پڑتے ہیں اور خیال کر لیتے ہیں کہ بس اب آخری وقت ہے پھر اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے مدد آتی ہے ۔۔
اور روشنی نئے انداز میں ہماری روحوں کے کناروں سے نمودار ہوتی ہے تو ہم بیدار ہو کر ترقی کر جاتے ہیں اور ہم میں سے ہر ایک کو یقین ہوتا ہے کہ
بیشک اللّٰہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے ،
( اور اس وقت ) یقیناً اللّٰہ تعالیٰ ہماری رہنمائی کرتے ہیں ، مدد فرماتے ہیں ،
اور جب کبھی ہم کوئی چیز گم کر دیتے ہیں تو وہ ہمیں اس سے بہتر چیز سے ، بدل دیتے ہیں ۔۔
کوئی نہیں ایسا ، جو آپ کی امید پر آپ کی مدد کرے اور آپ کو مضبوط کرے تاکہ آپ نئے انداز سے آگے بڑھیں مگر صرف اللّٰہ تعالیٰ ہی ہے کہ کس طرح آپ کمزور و ضعیف ہوتے ہیں اور پھر اس حالت سے آپ ، طاقتور اور جبار ہستی کے بندے بن جاتے ہیں ۔
آپ کی صبح نیک بختی اور خوشی کی ہو ۔