Dua on Oct 16, 2020

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

‏اللهم في يوم الجمعة أنِر قبور موتانا واجعل ملائكة الرحمه تطِوف عليهم من كل جانب  اللهم ارحمهُم في باطن الأرض واسترهم يوم العرض يارب أنت خلقتهم وأنت أخذتهم وأنت الرحيم فليس غيرك ارحم بهم ف يارب اجبر هذا الكسر ب لقاء في الجنة
اللَّهُمَّ صَل وسلم عَلى نبينا مُحمد ﷺ

Urdu

اے اللہ ! آج کے اس جمعہ کے دن میں 
ہمارے فوت شدگان کی قبروں کو روشن فرما دیجیے ، رحمت کے فرشتے یر طرف سے ان پر چکر لگائیں ، 

اے اللہ ! زمین کے باطن میں ان ( فوت شدگان ) پر رحم فرما دیجیے ، 

اے میرے رب ! اپنے سامنے پیش ہونے کے دن ، ان کی پردہ پوشی فرما لیجیے ، آپ ہی نے انہیں پیدا فرمایا ، آپ ہی نے انہیں پکڑا ، آپ ہی کی ذات رحیم ہے ، پس آپ کے علاوہ ان کا کوئی نہیں ہے ان پر رحم فرما دیجیے ، 

اے میرے رب ! جنت میں اپنی ملاقات کے لیے ان ٹوٹی ہڈیوں کو جوڑ دیجیے ۔ 

 اے اللہ ! ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر اپنی رحمت و سلامتی کا نزول فرما دیجیے