Dua on Aug 16, 2026

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اَللّٰهُمَّ
اِفْتَحْ لِأَبْصَارِنَا بَابًا إلیٰ مَعْرِفَتِكَ وَ لِمَعْرِفَتِنَا أَفْھَامًا إِلَی الْنَّظْرِ فِیْ نُوْرِ حِکْمَتِكَ،
یَا حَبِیْبَ قُلُوْبِ الْوَالِھِیْنَ وَ مُنْتَھیٰ رَغْبَةِ الْرَّاغِبِیْنَ،
اَللّٰهُمَّ
تَقَبَّلْ مَا مَنَنْتَ بِهٖ عَلَیْنَا مِنَ الْإِسَلَامِ وَ الْإِیْمَانِ،
وَ لَا تَمْنَعْنَا عَفْوَكَ عَنِ الْسُّؤَالِ ؛ فَإنَّا إِلَیْكَ آئِبُوْنَ وَ مِنَ الْإِصْرَارِ عَلیٰ مَعْصِیَتِكَ تَائِبُوْنَ

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ 

Urdu

اے اللّٰہ!
آپ ہمارے (دل و دماغ کی ) آنکھوں کے لیے اپنی معرفت (پہچان) کے دروازے اور اپنی حکمت کی روشنی کی طرف غور و فکر کے لیے ہماری معرفت کے لیے افہام (سمجھ بوجھ کے طریقوں) کو کھول دیجیے،
اے وارفتہ (عاشق) دلوں کے محبوب اور (اپنی طرف) رغبت رکھنے والوں کی رغبت کی انتہائی آرزو (کی مرکز) ہستی !
(ہماری آرزو پوری کردیجیے)
اے اللّٰہ!
اسلام اور ایمان (اطاعت ویقین) کے ساتھ آپ نے جو ہم پر احسان فرمایا اسے (ہماری طرف سے) قبول کر لیجیے،
اور ہمیں (بیجا) سوال کرنے کی وجہ سے اپنے معاف کرنے سے محروم نہ کیجئے؛ کیونکہ ہم آپ کی طرف رجوع کرنے والے ہیں اور آپ کی نافرمانی پر اصرار سے توبہ کرنے والے ہیں۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!