Dua on Aug 16, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اَللّٰھُمَّ
صَلِّ عَلٰی نَبِیِّ الْرَّحْمَةِ مُحَمَّدٍ ﷺ وَشَفِیْعِ الْأُمَُةِ، کَاشِفِ الْغُمَّةِ، وَمُزِیْلِ الْظُّلْمَةِ، وَمَوْلَی الْنِّعْمَةِ، صَاحِبِ الْحَوْضِ الْمَوْرُوْدِ، وَالْمَقَامِ الْمَحْمُوْدِ، مَنْ وُّصِفَ بِالْکَرَمِ وَالْجُوْدِ 
اَللّٰھُمَّ
صَلِّ عَلٰی مَنْ فِی الْسَّمَاءِ سَیّدِنَا مَحَمُوْدٍ وَفِی الْأَرْضِ سَیّدِنَا 
مُحَمَّدٍ ﷺ 

حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

Urdu

اے اللّٰہ!
آپ حضرت محمد ﷺ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائیے جو نبی رحمت، امت (محمدی جماعت) کی شفاعت کرنے والے، غم کو دور کرنے والے، (ظلم وجہالت کے) اندھیروں کو ہٹانے والے، (اپنے رب کی) نعمت والے، حوض (کوثر) والے جس پر امت کو لایا جائے گا،  مقام محمود (قیامت کے دن کل انسانیت کے لیے شفاعت کبریٰ) والے اور جو مہربانی وسخاوت سے موصوف ہیں،  
اے اللّٰہ!
ہمارے آقا پر اپنی رحمتیں نازل فرمائیے (جن کا نام) آسمانوں میں محمود ہے اور ہمارے آقا (زمین میں جن کا نام) محمد ﷺ ہے۔

اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔