Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم نسألك صباحاً طيباً يحمل الرزق والفرج،
وأن تفتح لنا ولجميع المسلمين أبواب رحمتك ورزقك.
ونسألك يارب شفاءك لمن مسّه الضر،
ورحمتك لمن ضمّه القبر، وفرجك لمن ضاق به الصدر، وجودك وكرمك لمن رفع يديه يطلب العفو منك من كل إثم.
اللهم اجعلنا في هذا الصباح ممّن عفوت عنهم ورضيت عنهم وغفرت لهم وحرمتهم عن النار وكتبت لهم الجنّة يارب.
اے اللّٰہ!
ہم آپ سے ایسی پاکیزہ صبح کا سوال کرتے ہیں کہ جو وسائل رزق اور کشادگی کی حامل ہو ،
یہ کہ آپ ہمارے لیے اور تمام مسلمانوں کے لیے اپنی رحمت اور وسائل رزق کے دروازے کھول دیجئے ،
اے میرے پروردگار !
ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں :
ان لوگوں کے لیے آپ کی شفا کا ، جنہیں بیماری نے چھولیا ،
ان لوگوں کے لیے آپ کی رحمت کا ، جن کو قبر نے آغوش میں لے لیا ،
ان لوگوں کے لیے آپ کی کشادگی کا ، جن کا سینہ تنگ ہوا ،
اور ان لوگوں کے لیے آپ کے کرم کا ، جنہوں نے آپ سے ہر گناہ سے معافی طلب کرتے ہوئے ، اپنے دونوں ہاتھ اٹھادئیے۔
اے اللّٰہ!
اے میرے پروردگار !
ہمیں اس (آج کی) صبح میں شامل کر دیجیے :
ان لوگوں میں جن سے آپ نے درگزر کیا ، آپ ان سے راضی ہو گئے ، آپ نے انہیں بخش دیا ، آپ نے جہنم کی آگ ان پر حرام کر دی اور ان کے لیے آپ نے جنت میں داخلہ طے کر دیا۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size